ابنا: ایران کی آیین کی نگران کونسل نے آج اس حوالے سے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انسانی حقوق کی دعویدار عالمی تنظیمیں ، اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کو ایسے غیر انسانی اور مذموم اقدامات کے خلاف فوری اور ٹھوس اقدام کرنا چاہیئے –آیین کی نگران کونسل کے بیان میں سامراجی طاقتوں کو خبردار کیا گيا ہے کہ اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کے مرتکب افراد مسلم امہ کی ناراضگی سے نہیں بچ سکیں گے کیونکہ مسلم اقوام ایسے گستاخانہ اقدامات کا سخت جواب دیں گے –بیان میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ ایسے اقدامات کا اصل سبب، مظلوم اقوام کی جانب سے اسلام اور پیغمبر اسلام ۖ کی محبوبیت سے سامراجی طاقتوں کا شدید خوف وہراس ہے -......../169
15 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 348304
اسلامی جمہوریہ ایران کی آیین کی نگران کونسل نے نبی مکرم اسلام ۖ کی شان مقدس کے خلاف گستاخانہ فلم بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسکے بنانیوالوں کے خلاف اقوام متحدہ کی جانب سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا-